چینی باشندوں کو نشانہ

خیبر پختونخوا: چینی باشندوں کو نشانہ بنانے اور اغوا کرنے کا خدشہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو نشانہ بنانے اور اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی ) کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے چینی باشندوں کو اغوا کرکے ان کے بدلے پشاور میں ٹی ٹی پی کے قید انتہائی خطرناک کمانڈر کی رہائی کا مطالبہ یا بارگیننگ کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
انٹیلی جنس بیورو نے ٹی ٹی پی کی منصوبہ بندی اور ممکنہ خطرے سے وزیراعظم ہاؤس، وزارت داخلہ اور نیکٹا کو آگاہ کر تے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
رپورٹ کے تناظر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر نے ایڈیشنل انسپکٹرل جنرل آف پولیس ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ ہنگو، کیپٹل سٹی پولیس پشاور سمیت تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔
آئی بی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے افغانستان کے صوبہ کنڑ کے رہائشی ابراہیم کی سربراہی میں تشکیل تیار کی گئی ہے جو پکتیا/خوست سے پاکستان میں دراندازی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8اسرائیلی فوجی ہلاک