موٹر کار حادثے کا شکار

بنوں میں موٹر کار حادثے کا شکار ،ایک شخص جاں بحق،2زخمی

ویب ڈیسک: بنوں ڈومیل روڈ پر موٹر کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ڈومیل روڈ پر پیش آیا جہاں پشاور ائیرپورٹ سے آنے والی موٹرکار بنوں کی حدود میں انصاف پمپ کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔
موٹر کار میں سوار فہیم خان ولد شانراز خان سکنہ سلیمہ سکندر خیل جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے
مسمی فہیم نیشنل بنک میں جاب کیلئے انٹرویو دینے پشاور گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال