طلاق، نکاح اور عدت

طلاق، نکاح اور عدت پر بے جا گفتگو غیر مناسب ہے :اسلامی نظریاتی کونسل

ویب ڈیسک: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر طلاق، نکاح اور عدت سے بے جا گفتگو غیر مناسب ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ یہ شرعی مسائل ہیں اور ان کے بارے بے جا، بے سروپا اور فضول بحث و مباحثہ نہ کیا جائے۔
ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ قرآن و سنت نے نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل اور احکامات کو نہایت موثر انداز میں بیان کیا ہے، شریعت نے ان کی حدود و قیود کو واضح کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس وقت جس طرح ان مسائل پر رائے زنی کی جا رہی ہے وہ نہایت غیر مناسب اور غیر اخلاقی ہے، اگر کسی مرد و عورت کو نکاح، طلاق اور عدت کے حوالہ سے مسئلہ ہو تو اسے علما اور طبی ماہرین کی آرا کی روشنی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
راغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں تعصب، تضحیک، تنقید، نفرت انگیزی اور تشدد پسندانہ طرز کی احتیاط کی جائے جو کہ ملک کی سلامتی کے لیے یقینا نقصان دہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر سستا