100 انڈیکس 80 ہزار سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 80 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان پایا جانے لگا ہے۔ 67 پوائنٹس اضافہ سے 100 انڈیکس 80 ہزار سے متجاوز ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 67 پوائنٹس اضافہ سے 80 ہزار 59 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگے۔
اس حساب سے ماہرین نے کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 59 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا۔ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس 150 اعشاریہ 80 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 79 ہزار 992 اعشاریہ 35 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 67 پوائنٹس اضافہ سے ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار سے متجاوز ہو گئے۔ اس دوران مجموعی طور پر444 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔ 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 212 کی قیمت میں کمی اور52 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق