رکن قومی اسمبلی اغوا

جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی اغوا

ویب ڈیسک: جھنگ کے حلقہ این 110سے سنی اتحاد کونسل کے منتخب رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیاہے ۔
ذیشان رشید کے مطابق صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ پر ان کے گھر سے رات گئے اغوا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این اے غیر محفوظ ہیں۔
دوسری جانب ایس پی کینٹ جھنگ اویس شفیق کا کہنا ہے ایم این اے صاحبزاہ امیر سلطان کو گرفتار نہیں کیا، رکن قومی اسمبلی کے اغوا سے متعلق بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایران کا حملہ، غزہ اور لبنا ن میں جشن، حماس کی ستائش