سٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار

سٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1314 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان براقرار رہا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1314 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔
اس حالیہ اضافہ کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 81 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اس لئے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آئی ہے جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 28 ہو گئی