سورج آج خانہ کعبہ کے عین

سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

ویب ڈیسک: سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ سال رواں سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر پہلی بار آئیگا۔
اس حوالے سے سعودی عرب کی نگراں فلکیاتی سوسائٹی نے وضاحت کی ہے کہ سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پر سوج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئیگا۔
نگران فلکیاتی سوسائیٹی کے مطابق سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو قبلے کی سمت کا درست تعین کرنے میں آسانی رہے گی اور اس سلسلے میں قطب نما کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔
سورج کی پوزیشن کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔
اس صورتحال میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبلہ کی سمت کا تعین کرنے میں بھی آسانی رہے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، اہم امور زیر بحث