پابندی کا اقدام

پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کا اقدام ہمیشہ ناکام رہا ،رضا ربانی

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے بھی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سیاسی جماعت پر پابندی کا اقدام ہمیشہ ناکام رہا ہے ۔
تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات جمہوریت کے تمام اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسا کسی بھی قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے کیوں کہ پاکستان کی تاریخ میں سیاسی جماعت پر پابندی کا اقدام ہمیشہ ناکام رہا اور تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکا گیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدام سے سیاسی افراتفری بڑھے گی اور معیشت تباہ ہو جائے گی، یہ معاشی اور سیاسی انتشار پورے جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے کا ایک نسخہ ہو سکتا ہے، اس فیصلے کا اثر وفاق پر پڑے گا۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت اگر فل کورٹ کے فیصلے سے ناراض ہے تو آئینی طریقے پر عمل کرے اور نظرثانی کی درخواست دائر کرے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کاخیبرپختونخواسےمریضوں کاپنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ،بیرسٹر سیف