پی ٹی آئی پر پابندی

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کا کوئی علم نہیں تھا ،شیری رحمان

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کا کوئی علم نہیں تھا ، اتحاد اس طرح نہیں چلتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں، میں سمجھتی ہوں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کسی چیز کو آپ روک نہیں سکتے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، جو حالات ہیں اس پر عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنماء کا کہنا تھا کہ آپ نے بجٹ میں بھی دیکھا ہم اپنی رائے کے مطابق کچھ کر نہیں سکے، ہم نے ان سے کہا تھا اس طرح مت کیجیے، اتحاد اس طرح نہیں چلتے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ اجتماعی دانش سے مستفید ہونا چاہیے، لوگوں سے پوچھنا چاہیے، ہر جماعت کو سوچنا چاہیے مسائل کیا ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  دیت کی رقم میں اضافہ : 81لاکھ 3ہزار 955روپے مقرر