جاوید لطیف

سیاستدان ریاست کیلئے ایک دوسرے سے بغض ختم کردیں،جاوید لطیف

ویب ڈیسک: رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سیاستدان ریاست کیلئے ایک دوسرے سے غصہ اور بغض ختم کردیں۔
رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس سے ملک کو خطرہ ہو اسے کوئی سیاسی جماعت نہیں کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں سی پیک پر کام کس نے رکوایا تھا، اب یہ کہتا ہے کہ سی پیک فیز ٹو بند کرکے دکھائوں گا، ملک اب کسی امتحان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ملکی آئین توڑنے پر کارروائی کا عندیہ دیا تھا، پی ٹی آئی پر صرف پابندی کا کہا جارہا ہے ابھی پابندی نہیں لگی ، کیا آپ کے دور میں تحریک لبیک پر پابندی نہیں لگائی گئی تھی۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف سے کڑی سے کڑی شرائط لگوانا چاہتا ہے ، ملک میں کینیا جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اب ہم مزید امتخان کے قابل نہیں رہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرکے ریاست کو کمزور کرنے والے خفیہ ہاتھ سامنے لائے جائیں، جو جماعت اپنی ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے تو انہیں نشان عبرت بنا دیا جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مفاد جرم ہے تو یہ جرم ساری قوم کو کرنا چاہیے، حکومت چاہے لے لیں لیکن سی پیک کو بند کرے کا فیز ٹو منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سیاستدان ریاست کیلئے ایک دوسرے سے غصہ اور بغض ختم کردیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 21 اکتوبر تک توسیع