images 25

خیبر پختونخواہ میں کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبعے عملے کی بڑی تعداد کرونا کا شکار

پشاور : پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبعے عملے کی بڑی تعداد کرونا کا شکارہوئے ہیں، خیبر پختنخواہ میں 455 ڈاکٹرز کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے کرونا وائرس کا شکار ہوئے، خیبر پختنخواہ میں 170 کے قریب نرسیسز کرونا وائرس کا شکارہوئی، خیبر پختنخوا میں پیرامیڈیکس اور دیگر ہیلتھ ملازمین 375 افراد کرونا کا شکار ہوئے،

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں اب تک 6 ڈاکٹرز کرونا سے شہید ہوئے ، ایک نرس ، 4 پیرامیڈیکس اور ایک ایوب میڈیکل کالج کا اکاونٹنٹ اور مردان میں ایک کلاس فور کرونا سے شیہید ہوا ہے ، بڑی تعداد میں خیبر پختنخواہ میں ڈاکٹرز کا کرونا کا شکار ہونا باعث تشویش ہے صوبائی حکومت ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے 1000 ہزار سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو پی جی ایم ائی کے تحت انڈکشن دیں جو گزشتہ 6 مہینے سے کورٹ کے فیصلے کے باوجود اںڈکٹ نہیں ہوئے ،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
مزید پڑھیں:  حدت پھلوں کے رس سے غذائیت کم نہیں کرتی، تحقیق

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے تمام ایڈہاک اور کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے اور تمام ڈاکٹرز اور دیگر طبعی عملے کو رسک الاونس دیا جائے ،

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق 2 سال سے ترقیوں سے محروم تمام کیڈرز کے ڈاکٹرز کی پروموشنز کیلئے جلد سیلیکشن بورڈز کا اجلاس بلایا جائے اور انکو ترقیاں دی جایئں ۔