پی ٹی آئی پر پابندی

پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں مشاورت کریں گے،وزیردفاع

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سیاست دانوں سے پارلیمنٹ میں مشاورت کریں گے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عدالتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارا احترام کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئین سازی سیاست دانوں کا حق ہے اسے غصب نہیں ہونے دیں گے، سیاست دانوں کو کمزور نہ سمجھا جائے، توہین عدالت ہمیشہ صرف سیاست دانوں پر لگتی ہے؟
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سیاست دانوں سے پارلیمنٹ میں مشاورت کریں گے، نو مئی کو براہ راست پاکستان کے وجود پر حملہ کیا گیا۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ سیاست سیاست کھیلنے سے ملک کو نقصان ہورہا ہے، پی ٹی آئی کا مقصد صرف اور صرف اقتدار ہے،پارلیمنٹ تحلیل کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل سکس کی کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہشت گردی سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں ہورہی ہے اور صوبائی حکومت آپریشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہی نہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 21 اکتوبر تک توسیع