ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کالوتائی میں دو خاندانوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاںبحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل برمل کالوتائی میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی کی بناء پر دو خاندانوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں بادشاہ خان خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی زبیر، ابوبکر اور ایک نواسہ ہارون شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں میں کافی عرصے سے دشمنی چلی آرہی تھی۔
Load/Hide Comments