سراغ رساں ٹیم اغوا

ٹانک سے سراغ رساں ٹیم کے 5اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا

ویب ڈیسک: ٹانک کے علاقے تھانہ ملازائی کی حدود سے سراغ رساں ٹیم کے 5اہلکاروں اور کھوجی کتوں کو کو نامعلوم مسلح افراد نے کوہاٹ جاتے ہوئے اغوا کر لیا۔
مغویوں میں دو افراد کا تعلق اوکاڑہ جبکہ 3کرک کے رہائشی تھے۔
ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد نے بتایا کہ سلامت شاہ نامی شخص نے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی تحقیق کے لئے کوہاٹ کی پرائیویٹ کمپنی کو ہائر کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں پانچ افراد اور دو سراغ رساں کتے شامل تھے،کوہاٹ جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیم کو کتوں سمیت اغوا کر لیا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردوں نے ٹانگ میں متعدد کارروائیاں کی ہیں۔
رواں ماہ کے وسط میں ضلع ٹانک میں اغوا ہونے والے ایف سی اور پولیس اہلکار کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
دونوں افراد کو ٹانک کے علاقے علی خیل گائوں سے ٹانک جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔
اسی طرح گزشتہ ماہ ٹانک سے 132 کے وی مین لائن پر کام کرنے والے 13 مزدور و اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ پلان :ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ