ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کی جانب سے باقاعدہ طورپر امیدوار نامزد

ویب ڈیسک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی جماعت ری پبلکن کی جانب سے باقاعدہ طورپر صدارتی امیدوار نامزد ہو گئے ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار پارٹی کنونشن میں منظر عام پر آ گئے۔
کنونشن میں باقاعدہ طور پر ری پبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ الیکشن میں صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی وینس نائب صدارت کیلئے ریاست اوہائیو سے موزوں ترین شخص ہیں۔
یاد رہے کہ وینس ماضی میں ٹرمپ کو احمق اور قابل مذمت کہہ چکے ہیں ۔
انہوں نے ٹرمپ کا موازنہ ایڈولف ہٹلر سے بھی کیا تھا، سینیٹر وینس کی اہلیہ اوشا کا آبائی تعلق بھارت سے ہے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے فیصلہ: پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کی منظور ی کا امکان