علی امین گنڈا پور

جمہوری لوگ ہیں،آئین کے مطابق اپنا حق لیں گے: علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں،مخصوص نشستوں کے حوالے سے وفاقی حکومت آگے بھی کچھ کریگی تو آئین کے مطابق اپنا حق لیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والوں کو اقتدار کا شوق ہے، ہم نے دو حکومتیں چھوڑیں، اقتدارکا شوق ہوتا تو حکومتیں نہ چھوڑتے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف خود بری طرح الیکشن ہارا لیکن پھرفارم 47 پراقتدار پر آیا، یہ تو عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔
وزیراعلیٰ علی امین نے کہا کہ ہم اقتدار والے نہیں جمہوری لوگ ہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے لڑیں گے، ہم نے مقابلہ کرکے مخصوص نشستیں حاصل کیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مخصوص نشستوں پر وفاقی حکومت آگے بھی کچھ کریگی تو آئین کے مطابق اپنا حق لیں گے۔
وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مذاکرات سے متعلق جوبات کی ہے وہی پی ٹی آئی کاموقف ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں206 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 78 ہزار سے تجاوز کر گیا