نیشنل ڈرگ سروے

وزیرداخلہ نے نیشنل ڈرگ سروے کرنے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے ملک میں 11برس بعد نیشنل ڈرگ سروے کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کمیٹی برائے نیشنل ڈرگ سروے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکریٹری پلاننگ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ودیگر حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل ڈرگ سروے کو ہر صورت جامع اور مستند ہونا چاہیے، سروے کے درست ڈیٹا کی اصل اہمیت ہے اور اسی کا فائدہ ہوگا۔
انہوں نے سروے میں گھروں کے علاوہ تعلیمی اداروں، کچی آبادیوں اور دیگر جگہوں سے بھی ڈیٹا اکٹھا جمع کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کا کہنا تھا کہ مستند اور جامع سروے سے ہی انسداد منشیات کے ضمن میں بھرپور اور مفصل فیصلہ سازی ممکن ہو گی۔
انسداد منشیات پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا کیونکہ یہ قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے 15 دن کے اندر سروے سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اے این ایف اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس مل کر سروے کے انعقاد کے لیے طریقہ کار، مطلوبہ ڈیٹا کی نوعیت، نمونہ کی شکل اور ٹائم لائن کو وضع کریں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں میں مہنگائی کی شرح 44ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی