فریق نہ بننے کا فیصلہ

پی ٹی آئی پرپابندی کامعاملہ،خیبر پختونخواحکومت کافریق نہ بننےکا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تمام ذمہ داری پارٹی کی قیادت پر ڈال دی گئی ۔
صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے حوالے سے فیصلہ سنٹرل پارٹی فیصلہ کرے گی ، معاملات سے متعلق مشاورت کی جائیگی تاہم ان کے گراؤنڈز کافی کمزور ہیں۔
صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اب بونگیاں مارنا شروع کردی ہیں، آرٹیکل 6کا مذاق بنا کے رکھ دیا ہے، قانون میں ایسا کچھ نہیں ہے، رجیم چینج کرکے انہوں نے خود ملک سے غداری کی ہے۔
آفتاب عالم کامزید کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی ایک خط پر کی گئی اس میں کس نے مدد فراہم کی؟ غداری کا کیس ان پر بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،آج تک کوئی ایف آئی آر ثابت نہیں کر سکے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاون، 3 اہم رہنما گرفتار