91اراکین قومی اسمبلی

پی ٹی آئی کے 91اراکین قومی اسمبلی کی فہرست آج جمع کرائے جانے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 91اراکین قومی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی جوکہ آج ہی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوہس میں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب خان، شبلی فراز، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم اجلاس میں شریک تھے۔
علی محمد خان، عاطف خان، شاندانہ گلزار، عون عباس پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم، ہمایوں مہمند بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چار نکات پر گفتگو اور تمام ارکان پارلیمنٹ کی رائے لی گئی ،اجلاس کے بعد تحریک انصاف و سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی مارچ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کی فہرست آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
تحریک انصاف نے فہرست میں 91اراکین قومی اسمبلی کو رکن ظاہر کیا جبکہ پی ٹی آئی کی فہرست صاحبزادہ حامد رضا اورفیصل امین گنڈا پور شامل نہیں۔

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت محکمہ بہبود آبادی بندکرنے کا فیصلہ