پاکستان میں کنوارے

پاکستان میں 29اعشاریہ 75فیصد افراد کنوارے

ویب ڈیسک: پاکستان میں 29اعشاریہ 75فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ شادی شدہ افراد کی شرح
65اعشاریہ 67فیصد ہے ۔
ساتویں مردم شماری پر ادارہ شماریات کی فائنڈنگ کی جاری رپورٹ جاری کے مطابق ملک میں 29.75فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف ہواہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد جبکہ بیوائوں کی شرح 3.78 فیصد ہے۔
ادارہ شماریات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 فیصد اور علیحدگی اختیارکرنیوالے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں بسنے والے79فیصد افراد 40سال سے کم عمر ، 40.56فیصد آبادی15سال سے کم عمروالوں کی ہے۔
15سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد ہے اور کل آبادی کا 79 فیصد 40 سال سے کم عمر والے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8اسرائیلی فوجی ہلاک