ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی

صوابی : ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا کی گاڑی حادثے کا شکار ،1اہلکار جاں بحق،4زخمی

ویب ڈیسک: موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ۔
حادثے میں پولیس کانسٹیبل حیات موقع پر جاں بحق جبکہ 4اہلکار زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر ایم ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل اظہار شاہ فوری طورپر موقع پر پہنچ گئے ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی