مسقط دہشتگرد حملے کی رپورٹ جاری

مسقط دہشتگرد حملے کی رپورٹ جاری، ملزمان آپس میں بھائی تھے

ویب ڈیسک: مسقط دہشتگرد حملے کی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث تینوں ملزمان آپس میں بھائی تھے۔
یاد رہے کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسقط کی وادی کبیر میں ہوئے دہشت گرد حملے میں ملوث تینوں ملزمان عمانی شہری تھے جو آپریشن کے دوران مارے گئے۔
16 جولائی کی رات وادی کبیر پر حملے میں پانچ عزادار اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔
مسقط دہشتگرد حملے کی رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں‌جاں بحق ہونے والے 5 عزاداروں میں 4 پاکستانی اور ایک بھارتی شامل تھا۔ دہشت گرد حملے میں جاں بحق دو پاکستانیوں کی میتیں وطن روانہ کردی گئیں۔
مسقط دہشتگرد حملے کی رپورٹ جاری، تینوں ہلاک ملزمان کو آپس میں بھائی بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آئے ملازمین کا واپس جانے سے انکار