صحافیوں کو آزادی

صحافیوں کو آزادی سے اپنا کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، ویدانٹ پٹیل

ویب ڈیسک: امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ صحافیوں کو آزادی سے اپنا کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، اس کے ساتھ دنیا بھر میں جہاں بھی ہو صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہئے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ویدانت پٹیل نے کہا کہ صحافیوں کا تحفظ اہمیت کا حامل معاملہ ہے، صحافیوں کو آزادی سے اپنا کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، اس کےساتھ ہی ان کی حفاظت کا بھی مکمل انتظام ہونا چاہئے۔
نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ صحافی امریکا، پاکستان یا غزہ میں غری جہاں بھی ہوں ان کی حفاظت یقینی ہونی چاہیے۔
ویدانٹ پٹیل نے کہا کہ صحافت ایسا مسئلہ ہے جس کو ہم شدت سے محسوس کرتے ہیں، انٹونی بلنکن خود صحافیوں کے معاملے کو دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے فیصلہ: پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم کی منظور ی کا امکان