مخصوص نشستوں کے حکم

مخصوص نشستوں کے حکم پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حکم پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے کیسز کی سماعت کرنے والی پریکٹس اینڈ پروسیجز کمیٹی کے 18 جولائی کو ہونے والے 17 ویں اجلاس کے منٹس جاری کر دیئے۔
اس حوالے سے جاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حکم پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نظرثانی صرف وہی 13 ججز سن سکتے ہیں جنہوں نے مرکزی کیس سنا ہو۔
دستاویزات کے مطابق کیس کا تفصیلی فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا، کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نظرثانی درخواستوں پر سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔
چیف جسٹس نے نظرثانی درخواستیں چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں نوجوان کی ذبح شدہ نعش برآمد