چیف سیکریٹری کی فوری برطرفی

بنوں واقعہ پر آئی جی پی اور چیف سیکریٹری کی فوری برطرفی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی صدارت میں ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بنوں واقعہ پر آئی جی پی اور چیف سیکریٹری کی فوری برطرفی اور عمران خان کی فوری رہائی کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ہنگامی اجلاس میں بانی پی تی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کی فوری رہائی اور بنوں امن مارچ واقعے کی تحقیقات کے لیے آزاد جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی قرارداد منظور کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اگلے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے موجودہ آئی جی پی اور چیف سیکریٹری کی فوری برطرفی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے قابل ستائش قرار دیدیا۔
اس موقع پر ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام ختم کرنے کے لیے فوری اور شفاف انتخابات ناگزیر قرار دیا گیا۔ اجلاس میں اگلے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، اسد قیصر، چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس، تحریک انصاف کے راہنما اخونزادہ حسین اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے راہنما سید قاسم آغا نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق