10افراد جاں بحق

بلوچستان:حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں مختلف واقعات کے دوران 10افراد جبکہ 31زخمی ہو گئے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہونے والے نقصانات پر تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں سے کئی اضلاع میں جانی و مالی نقصانات ہوئے، حالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 10افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 31 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 89مکانات مکمل جبکہ 170کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 17 کلومیٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمزکی صورتحال نارمل ہے۔
صوبے میں میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں مسلسل اضافہ ہونے کا انکشاف