کوٹہ سسٹم پردرآمد روک دیا

بنگلادیش احتجاج ،سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم پردرآمد روک دیا

ویب ڈیسک: بنگلہ میں طلبہ تنظیموں کاجاری احتجاج رنگ لے آیا ،بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے سسٹم پر عملدرآمد روک دیا ۔
بنگلادیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں عدالت نے ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 5 فیصد ملازمتیں جنگ آزادی کے سابق فوجیوں کے بچوں کیلئے ،2 فیصد دیگر کیٹیگریز کیلئے مختص رہیں گی جبکہ 93فیصد سرکاری ملازمتیں کوٹے کے بغیر میرٹ پر ہوں گی۔
دوسری جانب بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کیکوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو میں آج دوپہر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔
حکومت کی ہدایت پر انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ نے 63اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیدیا