اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی

اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی نے سڑک پر اسمبلی لگا لی

ویب ڈیسک: اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی نے سڑک پر اسمبلی لگا لی، اس موقع پر میاں اعجاز شفیع نے سپیکر کے فرائض انجام دیے۔ سڑک پر لگی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے کہا کہ جب تک معطل ارکان کی رکنیت بحال نہیں کی جاتی ایوان میں نہیں جائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر حکومت کے خلاف ہمارے 11 ارکان معطل کئے گئے، اسمبلی میں داخلہ بند اوراپوزیشن چیمبر کو تالے لگائے گئے، ان اقدامات پر فارم 47 حکومت سمجھتی ہے کہ ہم جھک جائیں گے؟۔
انہوں نے کہا کہ اگر تو ان کا یہ خیال ہے تو ایسا قطعی نہیں ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی نے سڑک پر اسمبلی لگا کر ثابت کر دیا کہ ہم کسی بھی قسم کے خوف کا شکار نہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپیکر کا اقدام عدالت میں چیلنج کریں گے، مریم نواز انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں، اب یہ سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہےہیں، حکمران سیاسی انتقام کی بجائے عوام کو ریلیف دیں۔
سڑک پر لگی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے عافیہ صدیقی کی رہائی، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل اوربجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف قرارداد منظور کی تاہم ایجنڈا مکمل ہونے پر عوامی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دیت کی رقم میں اضافہ : 81لاکھ 3ہزار 955روپے مقرر