جسٹس عامر فاروق کیخلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی جانب سے جسٹس عامر فاروق کیخلاف ریفرنس دائر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جسٹس عامر فاروق کیخلاف ریفرنس دائر کر دی گئی۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں بانی پی ٹی آئی کی جانب دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق شکایت کنندہ کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس کے باوجود جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے مقدمات میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا منصب 11 نومبر 2022 کو سنبھالا، تب سے انہوں نے شکایت کنندہ کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی تاہم اس دوران شکایت کنندہ کے مقدمات میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کئِے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس عامر فاروق کیخلاف ریفرنس دائر کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن اور نیتن یاہو ایران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے