خاندان کے 7 افراد جاں بحق

خیرپور، زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے، ان میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر 4 افراد کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر فوری حرکت میں آ گئے۔ خیرپور کے قریب گاؤں حبیب بروہی میں رات گئے مضر صحت زہریلا کھانا کھانے سے 10 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی۔
اس دوران انہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں 2 بچوں سمیت 7 افراد دم توڑ گئے، جبکہ 4 افراد اب بھی زیرعلاج ہیں۔
یاد رہے کہ ان 4 متاثرہ افراد کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زیر علاج 4 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
خیرپور میں زہریلا کھانا کھانے پر جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ پورا علاقہ افسردہ ہے۔
دوسری جانب زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے افسردہ خاندان نے اس موقع پر الزم عائد کیا ہے کہ سول ہسپتال میں انتظامات اور ڈاکٹرز موجود نہیں تھے، اسی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں، ان سے ہلاکتوں کی وجوہات کا پتہ چل جائے گا۔
بعض‌مقامات پر اکثر و بیشتر طبی ماہرین کہا کرتے ہیں کہ کھانےپینے کی اشیاء میں‌احتیاط برتنی چاہئے وہ اسی کہتے ہیں کہ قیمتی انسانی جان بچ سکے.

مزید پڑھیں:  شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا، جارجیوا