رؤف حسن نے کوئی غلط کام

رؤف حسن نے کوئی غلط کام نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ رؤف حسن نے کوئی غلط کام نہیں‌کیا، انہوں نے جو بھی رابطے رکھے وہ نارمل ہیں، بلدیاتی انتخابات کلین سویپ کرینگے۔
الیکشن کمیشن کے باہر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ رؤف حسن ایک تعلیم یافتہ انسان ہیں، صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ لگا رہتا ہے، رؤف حسن نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔
بلدیاتی انخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور حصہ لے گی۔
بیرسٹر گوہر نے پرعزم انداز میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کلین سویپ کرینگے، اس دوران امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔
ان کا کنا تھا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بھاری بھرکم بجلی بلوں کے حوالے سے انہوں ںے کہا کہ پنجاب میں بجلی قیمتوں میں ریلیف ناکافی ہیں، بجلی کی قیمت سب کیلئے اور مستقل کم ہونی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کا کہ موجودہ حکومت سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ رؤف حسن نے جو بھی رابطے رکھے وہ نارمل ہیں، بلدیاتی انتخابات کلین سویپ کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، موسم خوشگوار