آبائی علاقوں میں سپرد خاک

بلوچستان میں شہید ہونیوالے فورسز کے جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک

ویب ڈیسک: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کے دوران شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد علی قریشی شہیدعمر29سال، ساکن ضلع لاہور، نائیک عطا اللہ شہیدعمر27سال، ساکن ضلع مردان، سپاہی محمد سلیم شہیدعمر26سال، ساکن ضلع میانوالی اور سپاہی محمد یاسر بشیر شہیدعمر26سال، ساکن ضلع ملتان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر :موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کیپٹن محمد علی قریشی کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر شہدا کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہمارے شہدا کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے