ملک بھر میں بارش

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ،ندی نالوں میں طغیانی

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔
خیبرپختونخوا میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔
ایبٹ آباد میں بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے نیورو وارڈ میں داخل ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
استور میں لینڈ سلائیڈنگ سے بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ شاہراہ قراقرم چلاس سے گلگت سیکشن لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہے۔
بارش کے دوران شاہراہ بلتستان لینڈ سلائیڈینگ کے باعث 3 مقامات پر بند ہوگئی۔
اسکردو میں موسلادھار بارش اور دیوسائی سمیت بالائی علاقوں میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔
باغیچہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پتھر لگنے سے تین سیاح زخمی ہوگئے جبکہ بارش کے باعث مضافاتی علاقوں میں سیلابی ریلے سے املاک کونقصان پہنچا۔
آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت ہٹیاں بالا، اٹھ مقام، نکیال، بھمبر، سماہنی، دھیرکوٹ اور باغ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم پٹہکہ اور دھنی آبشار کے مقامات پر بند ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان