خیبرپختونخوا میں داخلہ مہم کے دوسرا

خیبرپختونخوا میں داخلہ مہم کے دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا، فیصل ترکئی

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں داخلہ مہم کے دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا، جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔
وزیر تعلیم نے بتایاکہ آج سے صوبہ بھرکے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائیگا، پہلے مرحلے میں ریکارڈ 11 لاکھ 90 ہزاربچوں کا داخلہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں 3 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ سکول داخلہ مہم 2024 کے دونوں مرحلوں کو ملا کر مجموعی طور پر 1.5 ملین بچوں کو سکولوں میں لایاجائیگا۔
اعداد و شمار کے مطابق پشاورسمیت خیبرپختونخوامیں 45لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، صوبے کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو داخلہ مہم کامیاب بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں داخلہ مہم کے دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا، جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن کا اشارہ