بنگلادیش کو جیتنے کیلئے 142 رنز

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلادیش کو جیتنے کیلئے 142 رنز پاکستان کو 10وکٹیں درکار

ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل، بنگلادیش کو جیتنے کیلئے 142 رنز پاکستان کو 10 وکٹیں درکار ہے۔
پاکستان کی دوسری اننگز 172 رنز تمام کھلاڑی آوٹ ہونے پر تمام ہوئی جس کے بعد بنگلادیش کو دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 185 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان کی دوسری اننگز مکمل ہونے کے بعد بنگلادیش الیون نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنا لیے۔
یاد رہے کہ موسم ابر آلود ہونے کے باعث میچ کو وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔
سٹیڈیم میں کم روشنی کی وجہ سے چائے کے وقفے کے بعد کے سیشن کا کھیل روک دیا گیا تھا۔
185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش الیون نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 42 رنز جوڑ لیے۔
مہمان ٹیم کے ذاکر حسین 31 اور شادمان اسلام 9 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ یوں اگر مگر کا کھیل ختم ہو گیا، اب دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن موڑ پر آ گیا۔ بنگلادیش کو جیتنے کیلئے 142 رنز پاکستان کو 10 وکٹیں درکار ہیں۔
اس سے قبل پہلا ‌ٹیسٹ میچ بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے ڈرامائی انداز میں‌اپنے نام کیا تھا. اس میچ میں عین آخری لمحات میں پاکستانی ٹیم کم سکور پر سمٹ آئی جس کی بدولت ٹائیگرز کو ہدف چیز کرنے میں آسانی رہی اور انہوں نے یہ میچ بھی اپنے نام کر لیا.
ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں‌ پاکستانی کپتان شان مسعود سمیت صائم ایوب اور سلمان آغا نے نصف سنچریاں سکور کی تھیں، تاہم اس میچ میں کی پہلی اننگز میں‌نامور کرکٹر بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی رنگ جمانے میں‌کامیاب نہ ہو سکی.
ٹائیگرز کی جانب سے مہدی حسن مرزا کامیاب بولر رہے جنہوں نے 5 شکار کئے.
پاکستانی بولرز نے بنگلادیش کی پہلی اننگز 262 رنز پر لپیٹ لی، اب کی بار پاکستان کے بولر خرم شہزاد نے 6 شکار کئے.

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز نے بجلی نرخ کم کرنے سے انکار کردیا