لاہور میں طوفانی بارشوں سےنشیبی علاقے

لاہور میں طوفانی بارشوں سےنشیبی علاقے زیرآب، بجلی نظام درہم برہم

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں طوفانی بارشوں سےنشیبی علاقے زیرآب آ گئے، شدید بارشوں سے بجلی کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے طوفانی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے۔
بارش سے متعدد علاقوں میں متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا۔
طوفانی اور موسلادھار بارشوں سے مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک، جوہر ٹاؤن، بھاٹی، مزنگ سمیت کئی علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب بن لگیں، نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 201 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کے ساتھ ہی بجلی کا نظام بھی جواب دے گیاہے. اس دوران نالیوں کی تمام گندگی بھی سڑکوں پر امد آئی۔
فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بھی بارش نے حالات بگاڑ دیئے اور ہر جگہ پانی ہی پانی نظر آ تا ہے۔ اس صورتحال میں کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔
یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں طوفانی بارشوں سےنشیبی علاقے زیرآب آ گئے، شدید بارشوں سے بجلی کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دہشتگردی:چین روس اور ایران کی پاکستان کے موقف کی تائید