بارشوں سے 300 سے زائد افراد

ملک بھر میں بارشوں سے 300 سے زائد افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنت اتھارٹی کی جانب سے حالیہ بارشوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، رپورٹ میں 2 ماہ کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں سے 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے 2 ستمبر کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
ملک بھر میں ہونیوالی بارشوں میں جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں 101 مرد، 50 خواتین اور 155 بچے شامل ہیں۔
حالیہ دو ماہ کی بارشوں میں پنجاب میں 114، سندھ میں 61، بلوچستان میں 31، خیبر پختونخوا میں 88، آزاد جموں کشمیر میں 8 اور گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔
اس دوران ملک بھر سے 591 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اسی طرح، دو ماہ کے دوران موسلادھار بارشوں سے 23ہزار416 انفرا اسٹرکچر تباہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب الیکشن ٹربیونلز بارے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم