امریکی سفیر کی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران سکیورٹی، انسداد دہشت گردی سمیت علاقائی اور معاشی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی مشن پاکستان کے ترجمان جوناتھن لالی نے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ بلوم اور نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ ااسحاق ڈار نے ملاقات میں باہمی اور علاقائی امور، بشمول افغان پناہ گزینوں سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
ملاقات میں پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون بھی گفتگو ہوئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی مدت کا آغاز کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے بارے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گالی سے گولی پر آگئے ہیں ، عطاء اللہ تارڑ