ٹریلر اور ڈاٹسن میں تصادم

خیبر :ٹرالر اور ڈاٹسن میں تصادم ،3افراد جاں بحق ،6زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ٹرالر اور ڈاٹسن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ6زخمی ہو گئے۔
حادثہ باڑہ کے علاقہ ڈوگرہ چوک میں پیش آیا جہاں ٹرالر اور ڈاٹسن کے مابین خوفناک تصادم ہوا ہے ۔
حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئے ہیں ۔
جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  حسن نصر اللہ کو ختم کرنا ضروری تھا ، اسرائیلی وزیراعظم