گیس کی قیمت

گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر پیٹرولیم

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ اگلے موسم سرما میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، حکومت کی چار یا پانچ ٹیمیں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے کام کر رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی، امید ہے جو پیکیج لے کر آئیں گے اس سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گیس کی سپلائی کے حوالے سے سردیوں میں ایک بڑا چیلنج درپیش ہو گا، سردیوں میں بجلی کی کھپت کم ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانا ضروری ہے، جس پر کام جاری ہے، اگر ہم بجلی کی قیمتیں کم کر کے گیس کی قیمتیں بڑھائیں گے تو سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہیٹرز اور چولہے گیس کے بجائے بجلی پر منتقل کریں تو سردیوں میں کپیسٹی پیمنٹ سے بچا جا سکتا ہے۔
وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہر 10 روز کے بعد سعودی عرب کے وفود سے ملاقات کرتا ہوں، گرین ریفائنری کے لیے کمرشل رپورٹ دسمبر میں سامنے آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پیٹرو کیمیکلز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے، گرین فیلڈ ریفائنری میں 50 فیصد پٹروکیمیکل اور 50 فیصد پیٹرولیم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کوایڈوانس مرحلے میں لے کر جا رہے ہیں، ریکوڈک پر ہم نان ڈسکلوژر اگریمنٹ میں ہیں اورجلد مثبت خبر آئے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ