دہشتگردی کے فتنے کو جڑ سے

دہشتگردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑپھینکیں گے جس کے لئے کوششیں آخری دم تک جاری رہیں گی ۔
صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر جا کر شہید کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا
آصف علی زرداری نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور محمد علی قریشی کی خدمات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئیں، دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔
صدر مملکت نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
واضح رہے کہ کیپٹن محمد علی قریشی گزشتہ دنوں بلوچستان میں شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں ڈی ایس پی کا بیٹا قتل ،نعش کھیتوں سے برآمد