رونالڈو ورلڈ نمبر ون بن گئے

900 گول کا سنگ میل عبور، رونالڈو ورلڈ نمبر ون بن گئے

ویب ڈیسک: 900 گول کا سنگ میل عبور کر کے رونالڈو ورلڈ نمبر ون بن گئے، ان کے قریب ترین ارجنٹینا کے لیونل میسی ہیں جنہوں نے اب تک 859 گول سکور کر رکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، کروشیا کے خلاف نیشنز لیگ کے ایک میچ کے دوران انہوں نے اپنے کیریئر کا 900 واں گول سکور کر لیا۔
اس کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو نے سٹاڈیو ڈا لوز میں کھیلے گئے میچ میں اپنی ٹیم کو کروشیا کے خلاف کامیابی دلا دی اور اس کے ساتھ ہی اپنے کیریئر کا 900 واں گول کر کے منفرد ریکارڈ کے مالک بھی بن گئے۔
39 سالہ پرتگیز سٹرائیکر اس موقع پر خاصے جذباتی نظر آئے، رونالڈو نے اب تک کیریئر میں اپنی قومی ٹیم پرتگال کے لیے131، ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، جووینٹس کے لیے 101، اپنے موجودہ کلب النصر کے لیے 68 اور ساتھ ہی اپنے پہلے کلب سپورٹنگ لزبن کے لیے 5 گول کیے ہیں۔
ارجنٹینا کے لیونل میسی اپنے کیریئر میں 859 گولز کے ساتھ فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
یاد رہے کہ 900 گول کا سنگ میل عبور کر کے رونالڈو ورلڈ نمبر ون بن گئے، ان کے قریب ترین ارجنٹینا کے لیونل میسی ہیں جنہوں نے اب تک 859 گول سکور کر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی ایکسٹینشن کیلئے بولیاں جاری ہیں ،حافظ نعیم