یوم فضائیہ جوش وجذبے سے آج

یوم فضائیہ جوش وجذبے سے آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: یوم فضائیہ جوش وجذبے سے آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد پاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کردار اور ان کے کارناموں کو یاد کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت جنگ میں پی اے ایف کا کردار انتہائی اہم رہا، اسی حوالے سے آج کے دن یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔
1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا، اور ان کو ایسا دندان شکن جواب دیا تھا کہ وہ ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئے، اور انہیں راہ فرار اختیار کرنا پڑی۔
پاک فضائیہ نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے مار گرا کر جنگ کا پانسہ ہی پلٹ دیا تھا۔
اس جنگ میں پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا، جس کی داد و تحسین کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
اسی لئے آج کے دن ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر بیسز پر 1965ء کی جنگ کی یادگاروں کی نمائش کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومتی رابطے اور جوڑ توڑ ناکام،آئینی ترامیم غیرمعینہ مدت تک موخر