کوئٹہ میں گاڑی الٹ جانے سے

کوئٹہ میں گاڑی الٹ جانے سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان میں‌بارشوں سے تباہی شدید ہوتی جا رہی ہے، ہر سو پانی ہی پانی ہے، کوئٹہ میں گاڑی الٹ جانے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ کے قریب سیلابی ریلے کے بہاؤ کی وجہ سے ژوب جانے والی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان حکومت نے بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
بلوچستان میں تاحال وفقے وفقے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 20 سے تجاوز کر چکی ہے۔
مسلم باغ کے قریب سیلابی ریلے کی وجہ سے ژوب جانے والی گاڑی سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی میں کچھ مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم تمام زخمیوں کا تعلق ژوب سے بتیا جا رہا ہے۔
ادہر لیویز حکام کے مطابق حادثے میں 6 زخمی خواتین ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں تاکہ ان کا علاج معالجہ بہتر انداز میں کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں‌بارشوں سے تباہی شدید ہوتی جا رہی ہے، ہر سو پانی ہی پانی ہے، کوئٹہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد