مزید 61فلسطینی شہید

غزہ میں آگ اور خون کی ہولی جاری، مزید 61فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں پٹی میں آگ اور خون کی ہولی جاری، گزشتہ دو روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 61فلسطینی شہیدجبکہ162افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 5فلسطینی شہید ہوئے۔
بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک عمارت پر بم باری سے 4فلسطینی شہید اور 10زخمی ہوئے۔
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تل الحوا میں رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی، رفاہ میں اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد 2فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں جارحیت میں امریکی سماجی کارکن خاتون ہلاک ہوگئی۔
امریکی سماجی کارکن اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف مظاہرے میں شریک ہونا چاہتی تھی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار 939 فلسطینی شہید اور 94ہزار 616 زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا