wheat truck

خیبرپختونخوا میں ایک بار پر آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

پشاور : چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے مطابق پنجاب کی جانب سے  خیبرپختونخوا کو ملنے والا 6 ہزار ٹن گندم کا کوٹہ دوبارہ روک لیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کی اجازت کے باوجود بھی آٹے کو چیک پوسٹ پر روکا جارہا ہیں،

مزید پڑھیں:  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ1 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک

داجل چیک پوسٹ بھکر میں گندم سے بھری گاڑیاں روک لی گی ہیں، 14 گاڑیوں میں موجود 500 ٹن گندم کو بلاوجہ روک لیا گیا ہے، اگر گندم بروقت نہ پہنچائی گئی تو صوبے میں آٹے کا بحران پیدا ہو جائے گا، حکومتی احکامات کے باوجود بھی پنجاب سے آٹا نہیں چھوڑا جارہا ، اگر اسی طرح تنگ کیا جائے گا تو فلور ملز بند ہو جائے گے، حکومت سے اپیل ہے کہ گندم کی ترسیل میں درپیش مشکلات کو حل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  انتباہ کے باوجود میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں طلبہ کو غیرقانونی داخلوں کا انکشاف