سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے قومی کرکٹرز کے

سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

ویب ڈیسک: سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل، عباس آفریدی، عثمان خان، اسامہ میر سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے تقریباً 15 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے ان میں عرفان نیازی، حارث رف، محمد حارث، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، عباس آفریدی، عثمان خان، اسامہ میر، زمان خان اور دیگر شامل تھے ۔
یاد رہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں، کئی اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج