سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کرگئے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
اداکارہ کی جانب سے شوہر کے انتقال کی خبر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ذریعے دی گئی۔
شگفتہ اعجاز نے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو ان کے شوہر خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
اداکارہ نے شوہر کی مغفرت کے لیے دعا اور سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی بھی درخواست کی۔
خیال رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا ہیں، جب کہ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
اداکارہ نے یحییٰ صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، یہ ان دونوں کی دوسری شادی تھی اور ان دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عائزہ خان کا اپنی ڈیبیو فلم کرنے کی طرف اشارہ