ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں روایتی حریف

ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں روایتی حریف آج آمنے سامنے ہونگے

ویب ڈیسک: ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہونگی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں۔ بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 4 میچز جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔
میگ ایونٹ میں بھارتی ٹیم نے 4 میچز میں 19 گول کئے اور اسکے خلاف مخالف ٹیمیں 4 میچوں میں صرف 3 گول کر پائیں۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم بھی اب تک کوئی میچ نہیں ہاری، چار میچز میں دو ڈرا کھیلے دو میں کامیابی سمیٹی چار میچز میں 11 گول داغے۔
ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پانچویں جبکہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے، بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔
ایونٹ کے راؤنڈ میچز آج مکمل ہوجائیں گے اور دیگر دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہونگی جبکہ سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ورلڈ رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پانچویں جبکہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے، بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا