پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ویب ڈیسک: ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں ایک بار پھر پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹورنامنٹ میں گروپ میچ کے آخری ٹاکرے میں روایتی حریف ٹیموں کا میچ دیکھنے لائق تھا، اس سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔
اہم میچ میں پاکستان کیخلاف بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے ندیم احمد نے واحد گول سکور کیا۔
یاد رہے کہ میچ کے دوران پاکستان کے کھلاڑی ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا 12 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون جبکہ پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
چین کے شہر ہولینبیور میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کوئی میچ نہیں ہاری، اس حساب سے قومی ٹیم نے 4 میچز میں سے 2 ڈرا جبکہ 2 میں کامیابی حاصل کی۔
یاد رہے کہایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں ایک بار پھر پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں گروپ میچ کے آخری ٹاکرے میں روایتی حریف ٹیموں کا میچ دیکھنے لائق تھا، اس سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نگران دور میں بھرتی1800ملازمین کو نکالنے کا اعلان